حکومت کے منتخب نمائندے پناہ گاہوں میں موجود افراد کے ساتھ کھانا کھائیں،وزیراعظم

Published on April 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کے منتخب نمائندے پناہ گاہوں میں موجود افراد کے ساتھ کھانا کھائیں، آنے والے مہینوں میں خود ذاتی طورپرغربت کیخلاف جہادکی مانیٹرنگ کروں گا۔وزیراعظم نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وفاقی اورصوبائی حکومت کے منتخب نمائندے پناہ گاہوں کا دورہ کریں اور پناہ گاہوں میں موجود افراد کے ساتھ کھانا کھائیں، اس سے انہیں معاشرے کے کمزورطبقے کے مسائل کا احساس ہوگا۔عمران خان نے کہا آنے والے مہینوں میں خود ذاتی طور پرغربت کیخلاف جہاد کی مانیٹرنگ کروں گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy