نیکٹا رپورٹ: پاکستان امن کی راہ پر گامزن، دہشتگردی میں نمایاں کمی

Published on April 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments


اسلام آباد: (یواین پی) نیکٹا حکام نے 2018ء میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال صوبہ بلوچستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر، سندھ میں امن کی صورتحال سب سے بہتر رہی۔نیکٹا رپورٹ کے مطابق 2010ء میں دہشتگرد حملوں میں 2061 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 2018ء میں یہ تعداد کم ہو کر 584 رہ گئی۔ گزشتہ سال بلوچستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ رہا جہاں 288 افراد پاکستان دشمنوں کی وارداتوں میں جان کی بازی ہار گئے۔ تاہم ماضی کے مقابلے میں بلوچستان اور فاٹا میں دہشتگردی کے واقعات میں مجموعی طور پر 22 فیصد کمی آئی۔سندھ میں 2017ء کی نسبت دہشت گردی میں سب سے زیادہ 80 فیصد کمی ہوئی۔ پنجاب اور اسلام آباد میں 50، آزاد کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات 67 فیصد کم ہوئے۔گزشتہ سال فاٹا میں 138 اور خیبر پختونخوا میں 59 افراد دہشتگردی کی بھینٹ چڑھے۔ پنجاب میں 15، سندھ 10 اور گلگت بلتستان میں 5 افراد دہشتگردی کا شکار ہوئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog