تہران(یواین پی)ایران کے سپریم رہنماء آیت اللہ علی خامنہ ای نے تہران میں عراقی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران عراق پر زوردیا ہے کہ وہ امریکی فوجیوں کے جتنا جلدی ممکن ہوسکے انخلاء کا مطالبہ کرے۔خامنہ ای کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ آپ کو ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جو اس بات کو یقینی بنائیں کہ امریکہ اپنے فوجیوں کو جتنا جلدی ممکن ہو اپنے فوجیوں کو نکال لے جب تک انکا عراق میں وجودرہے گا ،انہیں باہر نکالنا ایک مسئلہ بن چکا ہے ۔انہوں نے عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کو بتایا کہ عراق میں موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ اور سیاسی شخصیات ایسی نہیں ہیں جیسا کہ امریکہ خواہش رکھتا ہے ،وہ انہیں عراق کے سیاسی منظر سے ہٹانے کی سازش کرتے ہیں ۔عادل مہدی اپنے پہلے سرکاری دورہ ایران پر ہیں جہاں انکی صدر حسن روحانی سے ملاقا ت ہوئی ہے جنہوں نے گزشتہ ماہ عراق کا دورہ کیا تھا ۔ بغداد پر اپنے ہمسایہ ممالک بالخصوص امریکہ کے گزشتہ سال ایرانی جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے اور تہران پر پابندی عائد کرنے کے بعد سے تعلقات محدود کرنے کیلئے دباؤ ہے ۔ایران کے عراق کے ساتھ قریبی مگر پیچیدہ تعلقات ہیں ،اسکے شیعہ سیاسی گروپوں کا نمایاں اثرورسوخ ہیں ۔