حکومت نے نئی ایمنسٹی سکیم لانے کی تیاریاں مکمل کرلیں

Published on April 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments
اسلام آباد: (یواین پی) نئی ایمنسٹی سکیم 15 اپریل کو صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لائے جانے کا امکان ہے جو 30 جون 2019ء تک جاری رہ سکتی ہے۔میڈیا کو ملنے والی دستاویز کے مطابق اندرون ملک بے نامی اثاثوں پر ٹیکس کی شرح 10 فیصد، بیرونی اثاثوں کو پاکستان لانے کیلئے 5 فیصد ہوگی۔ غیر قانونی گاڑیوں، زیورات، مشینری اور حصص کو قانونی بنانے کیلئے ٹیکس کی شرح 7 اعشاریہ 5 فیصد رکھی جائےگی۔ ایمنسٹی سکیم کو بجٹ کے دوران پارلیمنٹ سے منظور کروایا جائے گا۔ بل میں سکیم کی آخری تاریخ بھی درج ہو گی۔سال 2000ء کے بعد کے سرکاری افسران اور ان کے اہلخانہ ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ مجرمانہ نوعیت کے مقدمات میں شامل افراد بھی سکیم سے مستفید ہونے کے اہل نہیں ہوں گے۔یاد رہے کہ ن لیگ دور کی ایمنسٹی سکیم میں 1460 ارب کے مقامی اور 1040 ارب کے غیر ملکی اثاثے ظاہر ہوئے جس سے 124 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوا تھا۔ 
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog