نئی دہلی: (یواین پی) بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں نے حملہ کر کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) امیدوار بھیما منداوی کے قافلے کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی گارڈز اور انھیں ہلاک کیا۔بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں گزشتہ 30 سالوں سے مسلح جہدوجہد جاری ہے اور ماؤ نواز باغیوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے عام ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت میں انتخابات کا پہلا مرحلہ گیارہ اپریل سے شروع ہو رہا ہے۔ چھتیس گڑھ ان ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں پہلے مرحلےمیں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ادھر مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ہندو قوم پرست جماعت آر ایس ایس کے ایک مقامی رہنما کو ذاتی محافظ سمیت قتل کر دیا ہے۔ مسلح افراد نے کشتواڑ کے ہپستال میں داخل ہو کر آر ایس ایس کے مقامی رہنما چندر کانت شرما کو شدید زخمی کر دیا۔ انھیں فوری طور ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئے۔