سی پیک کے خلاف مہم پر پاکستان اور چین نے مل کر بڑا قدم اٹھا لیا

Published on April 10, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )سی پیک کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر پاکستان اور چین نے مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کر لیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق بیجنگ میں پاک چین بین الاقوامی تعاون پر مشترکہ ورکنگ گروپ کا افتتاحی اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی جبکہ چین کی جانب سے نائب وزیر خارجہ کانگ زوان یو نے نمائندگی کی۔اس دور ان فریقین نے مختلف منصوبوں سے متعلق تجاویز کا تبادلہ کیا اور سی پیک کے مختلف منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مشترکہ ورکنگ گروپ کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes