لاہور(یواین پی) افواج پاکستان،شہداء اور وطن کے عظیم سپوتوں سے اظہار یک جہتی کے لئے المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی اور یونیویژن نیوز کے اشتراک سے ملی نغمہ بنانے کی تیاریاں مکمل ،تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پہ افواج پاکستان،شہداء اور وطن کے عظیم سپوتوں سے اظہار یک جہتی کے لئے المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی اور یونیویژن نیوز کے اشتراک سے ملی نغمہ لانچ کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں اور ایک دو روز تک ملی نغمے کا مکھڑا بھی پیش کر دیا جائے گا واضح رہے کہ اس ملی نغمہ کی لانچنگ سے 65ء کی جنگ میں گائے گئے ملی نغموں کی یاد تازہ ہو جائے گی یہ ملی نغمہ اپنی مثال آپ ہوگا