میمن ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے یوم عالمی میمن تقریب کا اہتمام

Published on April 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

 جدہ (زکیر احمد بھٹی) میں میمن ویلفئیر سوسائٹی نے پرجوش انداز میں یوم عالمی میمن کی مناسبت سے شاندار تقریب کا اہتمام کیا اس موقع پر جدہ ۔مکہ ۔مدینہ المنورہ سے میمن برادری کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی حافظ یاسین عبدلکریم تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری طیب موسانی نے عالمی میمن ڈے پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب میں میمن برادری کی جانب سے کئے جانے والے امدادی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کی پاکستان سفارت خانہ اور قونصل خانہ بھی ضرورت مند پاکستانیوں کی مدد کیلئے میمن ویلفئر سوسائٹی کی مدد طلب کرتے ہیں یہ ہمارے لئے قابل فخر بات ہے ۔انہوں نے بتایا کی سوسائٹی نے طلبا کی فیسوں ۔۔بچیوں کی شادی کے سلسلے میں اپنا فرض ادا کرتے ہوئے اپنے ممبر ان کی مالی مدد سے لوگوں سے تعاون کیا ہے۔ تقریب سے سوسائٹی کے سرگرم رکن سراج آدم جی نے ورلڈ میمن آرگنائزیشن اور اور میمن ایسوسیشن سعودی عرب کا تعارف کرایا ۔تقریب کے آخر میں عہدیداروں نے اس موقع پر کیک کاٹا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes