فیصل آباد کی آبادی زیادہ، امن وامان قائم رکھنے کیلئے پولیس کم

Published on April 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 521)      No Comments

فیصل آباد: (یواین پی) فیصل آباد میں جرائم کی وارداتیں آئے روز بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ پولیس نفری کی شدید کمی ہے امن وامان کی بگڑتی صورت حال کے باعث شہری خوف کا شکار ہیں۔ سٹی پولیس آفیسر نے حکام سے نفری ڈبل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔پنجاب کے دوسرے بڑے شہر کی آبادی تقریباً 90 لاکھ ہے لیکن پولیس کی نفری صرف 8 ہزار ہے۔ آبادی کے تناسب سے 1100 شہریوں کے لئے صرف ایک پولیس اہلکار دستیاب ہے جبکہ پولیس قوانین کے مطابق 450 شہریوں کے لئے ایک اہلکار ہونا لازمی ہے۔فیصل آباد کے 41 تھانوں میں صرف 3 ہزار اہلکار تعینات ہیں جو ہزاروں کریمنلز کو قابو کرنے کے لئے ناکافی ہیں۔ اس وجہ سے جرائم کی شرح میں خطرناک اضافہ ہو چکا ہے۔آٹھ ہزار اہلکاروں میں سے زیادہ تر سیکیورٹی اور پروٹوکول ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ سٹی پولیس آفیسر کہتے ہیں کہ آبادی کے تناسب سے 27 ہزار اہلکار ہونے چاہیں۔ نفری کو ڈبل کرنا ناگزیر ہو چکا جس کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题