کٹھ پتلی حکومت نےعوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا: بلاول بھٹو

Published on April 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

گھوٹکی: (یواین پی) چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی حکومت نےعوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا، حکومت عوام کے حقوق چھیننا چاہتی ہے، گھوٹکی کے عوام نے وزیراعظم عمران خان کو مسترد کر دیا۔گھوٹکی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم سندھ میں باربارآئیں لیکن عوام کودھوکہ نہ دیں، وزیراعظم نے گھوٹکی کے عوام کے لیے کسی پیکج کا اعلان نہیں کیا۔ سندھ کے عوام نے تحریک انصاف اورجی ڈی اے الائنس کومسترد کردیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ کراچی کے شہری ایم کیوایم سے پوچھ رہے ہیں ہمارے لیے کیا کیا، کے ایم سی کا محکمہ آج بھی ایم کیوایم کے پاس ہے۔انھوں نے ایم کیوایم کو تجویز دی کہ کام کرنا ہے تو پیپلزپارٹی کیساتھ ملکرکام کرے،ہم لوکل باڈی نمائندوں کومزید اختیارات دینا چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes