مرغی کا گوشت بھی مہنگا، مسلسل اضافے کا رحجان جاری

Published on April 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments

لاہور: (یواین پی) مہنگائی کی لہر نے مرغی کے گوشت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ گزشتہ چند روز سے قیمت میں مسلسل اضافے کا رحجان جاری ہے۔لاہور کی مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 258 روپے فی کلو۔جا پہنچی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں گوشت 30 روپے فی کلو مہنگا ہو چکا ہے۔ وجہ اس کی پنجاب سے سندھ اور بلوچستان کو گوشت کی فروخت زیادہ ہونا ہے۔مرغی گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ معمول کی بات بن چکی ہے اور عوام موجودہ نرخ پر مایوس ہونے لگے ہیں۔ سبزی دال کے بعد مرغی گوشت کی قیمت بھی اڑان بھرنے لگی ہے جس سے عام آدمی کا دستر خواں بھی سکڑنے لگا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes