ایم اے ٹھاکر کی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت ،شہداء کے ورثاء سے ہمدردی و یکجہتی کااظہار
لاہور (ڈاکٹربی اے خرم)معروف رائٹر،ایکٹرو ڈائریکٹر ایم اے ٹھاکر نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی و یکجہتی کااظہار کیا ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کیلئے بہتر علاج کو یقینی بنایا جائے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے درندے ہیں، ان کا کوئی مذہب ہے نہ قومیت دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ہمدردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر کوئی دو رائے نہیں شہید ہونے والوں اور زخمیوں کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے دعا کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت دہشت گردوں اورمنصوبہ سازوں کوقانون کی گرفت میں لائے۔