پاکستانی نغمےکی دھن چُرانے پر بی جے پی کو ڈی جی آئی ایس پی آر کا مشورہ

Published on April 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

لاہور: (یواین پی) بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹھاکر راجہ سنگھ نے دو نمبری کرتے ہوئے ہر دل کی آواز پاکستان زندہ باد کی دھن چرالی، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ نقل پر خوشی ہوئی، اب سچ بولنے کی پاکستانی عادت بھی اپنا لیں۔چوکیدار کی چور کابینہ، بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹھاکر راجہ سنگھ نے آئی ایس پی آر کے گیت ” ہر دل کی آواز پاکستان ” کی دھن چوری کر لی۔ راجہ سنگھ نے “پاکستان زندہ باد” کا نغمہ اپنی زبان میں ریکارڈ کرایا۔چوکیدار کے پنٹر کی اس چوری کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ری ٹوئیٹ کیا اور مشورہ دیا کہ خوشی ہے آپ نے ہمارے نغمے کی نقل کی، اب سچ بولنے کی پاکستانی عادت بھی اپنا لیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes