آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ کی ملاقات

Published on April 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

راولپنڈی: (یواین پی) پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجہنی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا کے اندر بہت بڑا مقام ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف سٹاف سٹریٹجک پلاننگ نے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور، دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تربیت کے شعبے میں تعاون کے فروغ جبکہ پاکستان اور اردن کی افواج میں انسداد دہشتگردی کے شعبے میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes