پیرس میں واقع عیسائیوں کے تاریخی نوٹرے ڈیم چرچ میں آگ بھڑک اٹھی

Published on April 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

پیرس (یواین پی) پیرس میں واقع عیسائیوں کے تاریخی نوٹرے ڈیم چرچ میں آگ بھڑک اٹھی، خوفناک آگ نے فرانس کے سب سے تاریخی چرچ کو مکمل طور پر اپنی لپٹ میں لے لیا، آگ بھجانے کی کوششیں جاری۔ فرانسیسی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پیرس میں واقع عیسائیوں کے تاریخی نوٹرے ڈیم چرچ میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ نوٹرے ڈیم چرچ فرانس کا سب سے بڑا اور تاریخی چرچ تصور کیا جاتا ہے۔جبکہ نوٹرے ڈیم چرچ دنیا بھر کے عیسائیوں کیلئے مقدس ترین چرچ کی حیثیت بھی رکھتا ہے۔ نوٹروے ڈیم چرچ 850 سال قبل تعمیر کیا گیا کیتھولک چرچ ہے۔ ہر سال دنیا بھر سے کروڑوں کی تعداد میں عیسائی نوٹرے ڈیم چرچ کا رخ کرتے ہیں۔ نوٹروے ڈیم کے پاس فرانس کی سب سے قدیم ترین عمارت ہونے کا اعزاز بھی ہے، جس کے باعث دنیا بھر سے لاکھوں سیاح اس عمارت کا دیدار کرنے کیلئے پیرس کا رخ کرتے ہیں۔اب اطلاعات ملی ہیں کہ نوٹرے ڈیم چرچ میں لگنے والی آگ نے پورے چرچ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی کچھ ویڈیو میں چرچ کو خوفناک آگ کے باعث تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes