لاہور میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے

Published on April 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

لاہور: (یواین پی) بارش کے باعث 150 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے۔ متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔سب سے زیادہ بارش اپر مال میں 26 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جیل روڈ پر بارش 12.4 ملی میٹر، ایئرپورٹ پر 14 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گلبرگ میں 23، لکشمی 13.5، مغلپورہ میں 18.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ بدھ کی شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ادھر بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ سبی میں بھنورا حفاظتی بند ٹوٹنے سے درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ بولان میں چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق، قصور میں دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ کئی شہروں میں ژالہ باری نے فصلیں تباہ کر دیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题