کامیاب فلم کے پیچھے اسکرپٹ،عمدہ کردار نگاری اور ہدایت کار کی گرفت کا مضبوط ہونا ضروری ہے
لاہور(یواین پی)کسی بھی کامیاب فلم کے پیچھے کہانی کا بہترین اسکرپٹ،فنکاروں کی عمدہ کردار نگاری اور ہدایت کار کی مضبوط گرفت کا ہونا لازمی امر ہے اگر یہ چیزیں نہیں ہونگی تو ہماری فلمیں ناکامی سے دوچار ہوتی رہیں گی ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں فلمیں بنانے کے لئے فلم میکنگ کے ہر پہلو کو مدنظر رکھنا ہوگاان خیالات کا اظہار معروف فلم ڈائریکٹر محمد ساجد علی ساجد نے ’’المراد پروڈکشن کے جنرل سیکرٹری و رائٹر ڈاکٹربی اے خرم سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری زوال پذیر فلم انڈسٹری کھویا ہوا مقام تبھی حاصل کر سکتی ہے جب فلم انڈسٹری سے عشق کرنے والے پڑھے لکھے اور فلم کی سوجھ بوجھ رکھنے والے افرادآگے بڑھیں گے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب نگار خانوں کی رونقیں پھر سے لوٹ آئیں گی