ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پنجاب حکومت کیخلاف مزاحمت کا اعلان کردیا

Published on April 18, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

لاہور: (یواین پی) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے پنجاب میں حکومت کے مبینہ غیر آئینی اور غیر پارلیمانی اقدامات کے خلاف مزاحمت کا اعلان کر دیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے حمزہ شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین نہ بنانے اور قائمہ کمیٹیوں کے طے شدہ فارمولے سے انحراف کی صورت میں کمیٹیوں سے استعفیٰ دینے کی دھمکی دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈرشپ کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں حمزہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین نہ بنانے کی صورت میں انتہائی قدم اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں اپوزیشن جماعتوں نے حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی نہ بنانے کی صورت میں قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی چھوڑنے، کمیٹیوں کے بائیکاٹ اور کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفوں کی دھمکی دیدی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme