لاہور: (یواین پی) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی رات بالائی پنجاب (راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن)، بالائی خیبر پختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، پشاور ڈویژن)، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں موسم گرم رہیگا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔بدھ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ کاشتکار حضرات کے لیے اطلاع ہے کہ اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں متوقع تیز ہواؤں، بارش اور ژالہ باری کے پیشِ نظر اپنی فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔