نئی دہلی (یواین پی)ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ،سیلابی صورتحال کے باعث 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، مواصلات اور بجلی کا نظام برہم،موسلادھار باش اور طوفان کے نتیجے میں فصلیں تباہ ہوگئیں،خرابی موسم کے باعث بھارتی وزیر اعظم کی ریلی بھی منسوخ کر دی گئی ۔ میڈیا کے مطابق بھارت کے وسطی اور مغربی علاقوں میں زور دار گرد آلْود طوفان کے ساتھ موسلا دھار بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے،طوفانِ باد و باراں میں سب سے زیادہ راجستھان، مدھیہ پردیش اور گجرات کی ریاستیں متاثر ہوئیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں 15 مدھیہ پردیش میں ہوئیں،ریاست راجھستان اور گجرات میں 10، 10 افراد ہلاک ہوئے، زیادہ تر جانی نقصان آسمانی بجلی گرنے سے ہوئیں ، لینڈ سلائیڈنگ میں درجنوں گھر تباہ ہوگئے،طوفان اور بارشوں کے تازہ لہر کے بعد متاثرہ ریاستوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، ریسکیو اداروں کو متحرک کر دیا گیا ہے، سڑکوں پر گرنے والے درختوں، بل بورڈز اور کھمبوں کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ۔