راولپنڈی(یواین پی ) ڈی جی آئی ایس پی ار میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آخر کار سشما سوراج نے سچ بول دیا ، زمینی حقائق نے بھارت کو سچ بولنے پر مجبور کر دیا۔ بھارت کا اپنے دو طیارے گرائے جانے کی تردید اور پاکستانی ایف 16 طیارہ مارنے کا دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا۔ امید ہے بھارت باقی جھوٹ سے متعلق بھی سچ بولے گا ۔جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے بیان میں آخر کار سچ بول دیا ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ زمینی حقائق نے بھارت کو سچ بولنے پر مجبور کر دیا۔ بھارت اپنے دو طیارے گرائے جانے کی تردید کرتا رہا اور پاکستانی ایف 16 طیارہ مارنے کا دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا۔ دیر آمددرست آمد۔ امید ہے باقی جھوٹ سے متعلق بھی سچ بولا جائے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ بالا کوٹ حملے میں کوئی پاکستانی فوجی یا شہری شہید نہیں ہوا۔