وزرا کی کارکردگی رپورٹ تیار،عثمان بزدار کو 2 ماہ کی مہلت

Published on April 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

لاہور (یواین پی)وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی تبدیلی کی اطلاعات ہیں، وزیر اعلٰی پنجاب کو بھی کارکردگی بہتر کرنے کے لئے 2 ما ہ کی مہلت دی گئی.وزیراعظم کے حکم پر عثمان بزدار صوبائی وزرا کی کارکردگی رپورٹ تیار کررہے ہیں جس کے بعد ان کے قلمدان تبدیل کئے جا سکتے ہیں جبکہ مختلف اداروں نے پہلے ہی صوبائی وزرا کی کارکردگی رپورٹ تیار کر کے وزیراعظم آفس کو بھجوا دی، وزیراعظم آئندہ چند روز میں پنجاب کے بارے میں اہم فیصلے کریں گے، ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر ان کا قلمدان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔انہیں سالانہ 37ارب کا ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف دیا گیا تھا مگر وہ پورا نہ کر سکے اورصرف 24 ارب روپے اکٹھے کئے ،ان کو وزیر جیل خانہ جات بنایا جا سکتا ہے ، جس پر انہوں نے پنجاب کی جیلوں کے دورے بھی شروع کردئیے ہیں ،وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار 2 ماہ کے دوران اپنی کارکردگی بہترنہ کر سکے تو انہیں بھی تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy