کولمبو(یو این پی) سری لنکا میں3 گرجا گھروں اور 3 ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں 6 بم دھماکوں کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔سری لنکن حکام کے مطابق دھماکوں میں دارالحکومت کولمبو سمیت دیگر شہروں میں 3 گرجاگھروں اور 3 ہوٹلوں کو نشانا بنایا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکوں میں سری لنکا میں مقیم عیسائی برادری کو نشانا بنایا گیا ہے جب کہ آج عیسائی برادری اپنا مذہبی تہوار ایسٹر بھی منارہی ہے۔
سری لنکن پولیس کے مطابق دھماکوں کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جب کہ ابھی کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔