نوشہروفیروز (یواین پی)ضلع نوشہروفیروز میں نویں دسویں کے امتحانات سخت سیکیورٹی میں جاری امتحانی سینٹرز کے اندرونی اور بیرونی احاتوں سے نقل کروانے کے الزام میں 11سے زائد افراد کو کاپی ایکٹ کے تحت گرفتار کیاگیاہے. ایس ایس پی نوشہروفیروز کے پریس ترجمان شوکت کلو کے مطابق گرفتار ہونے والوں پر قلم 144 کے ساتھ کاپی ایکٹ پر مقدمہ درج کیاگیا ھے۔ جبکہ دوسری جانب ٹھاروشاہ ڈگری کالج کے باہر پیپر دینے آنے والے شاگردوں کی دو موٹرسائیکلوں میں تصادم۔3 شاگرد شدید زخمی ھوگئے۔جن کو پولیس اور شہریوں نے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمی شاگردوں میں رحمت اللہ پہور۔ لال بخش سولنگی۔ فرمان پہور شامل ھے
سندھ صدیوں سے صوفی بزرگوں کی تعلیمات سے روشناس ہے ڈاکٹر وقار یوسف
نوشہروفیروز (یواین پی)پاکستان کے ممتاز روحانی اسکالر اور سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ صوفی بزرگ خواجہ شمس الدین عظیمی کے صاحبزادے، معروف قلمقار، صحافی،روحانی دانشور، ماھانا روحانی ڈائجسٹ کے مدیر، و دیگر کئی کتابوں کے مصنف، ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کا عظیمیہ روحانی لائبریری نوشہروفیروز میں سلسلہ عظیمیہ سے وابستہ مریدین سے مختصر خطاب میں کہاہے کہ سندھ صدیوں سے صوفی بزرگوں کی تعلیمات سے روشناس ہے سلسلہ عظیمیہ کی بھی وہی تعلیمات ہیں جن کا اظہار شاہ عبدالطیف بھٹائی نے شاہ جو رسالو میں شاندار انداز میں کیاہے،داتا صاحب نے کشف المعجوب میں اور مولانا جلال الدین رومی نے مثنوی کے ذریعے کیاہے۔ یہ اسی فکر کی ترجمانی ہے جس کا اظہار امام سلسلہ عظیمیہ محمد عظیم برخیا قلندربابا اولیا نے لوہ و قلم کے ذریعے کیاہے۔ روحانی علوم حاصل کر کے اللہ کی صفات کو سمجھنے کی کوشش کی جائے کیوں کے یہ ساری کائنات اللہ کی صفات کا اظہار ہے یہ صفات سمجھنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے انسان کو علم الاسماء عطافرمایاہے انسان کا دوسری مخلوقات پر شرف دراصل علم الاسماء کی وجہ سے ہی ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کرنے کہ ساتھ تربیت پہ زیادہ توجہ دینی ہوگی کیوں کہ قیامت کے دن جب والدین سے نعمت کا سوال ہوگا تو یہ نہیں پوچھا جائیگا کہ بچوں کو کتنے مھنگے لباس پہنائے، مھنگے کھانے کھلائے مھنگے اسکولوں مین تعلیم دلائی، بلکہ یہ سوال ہوگا کہ تربیب کیسے کی
نوشہروفیروز و گردو نواح میں مچھروں کا راج
نوشہروفیروز (یواین پی)نوشہروفیروز و گردو نواح میں مچھروں کا راج اکثر لوگ ملیریا کے علاوہ کئی طرح کے دماغی و اعصابی امراض میں مبتلا۔ مچھروں سے پھیلنے والے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد 20 فیصد واقعات میں بخار، دردِ سر اور قے آنے والے مریض ڈاکٹروں کے پاس نظر آرہے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کئپٹن (ر) بلال شاہد رااؤ ، ضلع کونسل چیئرمیں عبدالستار عباسی، اور ٹاؤن چیئرمین پیر خالد سیف اللہ سہروردی سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ فوری طور گلی محلوں میں مچھرمار اسپرے کرواکے شہریوں کو وبائی امراض سے بچایاجائے۔