ایبٹ آباد، بچی پر تشدد کرنے والی 2 اسکول استانیاں گرفتار

Published on April 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

ایبٹ آباد (یواین پی) خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع ایبٹ آباد کے سرکاری اسکول میں 6 سالہ بچی پر مبینہ تشدد کرنے پر 2 خواتین اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ کینٹ کے ایس ایچ او نے سماء ڈیجیٹل کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ناہید اور تعظیم نامی ٹیچرز کو جمعہ کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں ہفتہ کو عدالت میں پیش کیا اور عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔گزشتہ دنوں گورنمنٹ پرائمری اسکول کریم پورہ میں بچی پر مبینہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں 2 اساتذہ کو یونیفارم پہنی بچی پر تشدد اور ان کے بال پکڑ کر گھسیٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں اساتذہ کی معطلی کے احکامات جاری کیے جبکہ ایبٹ آباد کے ڈپٹی کمشنر نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیر اعلیٰ کے مشیر ضیااللہ بنگش نے تصدیق کی کہ دونوں اساتذہ سمیت اسکول کے سربراہ کو بھی معطل کردیا ہے اور ضلعی تعلیمی افسر سے وضاحت بھی طلب کرلی گئی ہے۔ ضیاءاللہ بنگش کا کہنا تھا کہ اسکول میں بچوں پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ضلعی تعلیمی افسر ثمینہ الطاف شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سیکریٹری ارشاد خان نے معاملے کو دیکھنے کا حکم دیا ہے۔ معاملے پر کارروائی ایک روز میں مکمل ہوجائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题