بریسبین: (یواین پی) ٹینس ایونٹ فیڈ کپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور بیلاروس جبکہ فرانس اور رومانیہ کے درمیان میچ ایک ایک کی برابری پر ختم ہو گئے۔ ویمن کھلاڑیوں نے زبردست جوش اور جذبہ دکھایا۔بریسبین میں کھیلے گئے فیڈ کپ ٹینس سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور بیلاروس آمنے سامنے آئے۔ ویمن سنگلز میں میزبان کھلاڑی سام سٹوسر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسرے میچ میں ایشلی بارٹی نے سابق عالمی نمبر ایک وکٹوریہ آزرینکا کو ہرا کر حساب برابر کر لیا۔ ایشلی بارٹی کی جیت کا سکور سات چھ اور چھ تین رہا۔اسی ایونٹ کی دوسری دو ٹیموں فرانس اور رومانیہ کے درمیان میچ بھی ایک ایک کی برابری پر ختم ہوا۔ دونوں بے نتیجہ میچ نے ایونٹ کو سنسنی خیز بنا دیا ہے۔