سابق صوبائی وزیر عبدالرؤف صدیقی کے ہاں مدینہ منورہ میں بیٹے کی ولادت

Published on April 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر عبدالرؤف صدیقی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے. عبدالرؤف صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ ولادت مسجد قبا اور مسجد جمعہ کے درمیان واقع الدار اسپتال میں ہوئی، بیٹے کا نام محمد شیث صدیقی رکھا گیا ہے، زچہ و بچہ دونوں بخیریت ہیں ۔عبدالرؤف صدیقی نے اللہ تعالیٰ کی اس نعمت پہ نماز شکرانہ ادا کیا اور مسجد نبوی پہنچ کے نوافل ادا کئے اور روضئہ رسول پہ حاضری دیکر سلام بھی پیش کیا ۔زچہ و بچہ کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کی۔ اور بعد ازاں مکہ مکرمہ پہنچ کے عمرہ ادا کیا اور دوسرے روز پاکستان روانہ ہوگئے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes