واشنگٹن، دبئی: (یواین پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی تیل کی درآمد پر مکمل پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو ایرانی تیل پر استثنیٰ نہیں ملے گی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق سعودی عرب اور دیگر اوپیک ممالک عالمی مارکیٹ میں تیل کی فراہمی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق فیصلہ ایران کی تیل برآمدات کو صفر کرنے کے لیے کیا گیا ہے، فیصلے کا مقصد ایران کے آمدنی کے ذرائع کو روکنا ہے۔دوسری طرف ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے تیل پر پابندی لگانا خام خیالی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ ایران کی تیل درآمدات کو زیرو سطح پر لانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔پاسداران انقلاب کے اہلکار کے مطابق ہم حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکی انتظامیہ کے فیصلوں کو دیکھنے کے پابند نہیں۔ اگر ایران کی تیل درآمدات پر پابندی لگائی جاتی ہے تو آبنائے ہرمز سے کوئی بحری جہاز گزرنے نہیں دیں گے۔