نوشہروفیروز ،سی آئی اے اور سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں 72 بوتل شراب برآمد ملزمان گرفتار

Published on April 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 397)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی)سی آئی اے اور سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں 72 بوتل وسکی شراب برآمد ملزمان گرفتار تین مطلوب ملزمان گرفتار اسلحہ و چوری شدہ چار بھینسیں ایک گائے برآمدتفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر نگو شاھ ردگاہ کے قریب کامیاب کاروائی کرکے ایک منشیات فروش ملزم منصوراحمد کوریجو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 24 بوتل وسکی شراب ایک رکشہ ایک موبائل اور نقدی برآمد کرکے ملزم کیخلاف سٹی تھانہ نوشہرو میں مقدمہ درج کرلیا ہے دوسری کاروائی میں مورو پولیس نے خفیہ اطلاع پر دادو توڈ گارڈن سٹی کے قریب کاروائی کرکے ایک منشیات فروش رانوعلی مگسی کو گرفتار کرکے ملزم سے 48 بوتل شراب ایک کار ایک موبائل فون اور نقدی برآمد کرکے ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے نوشہروفیروز سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر نور نیو جتوئی لنک روڈ ڈیون شاخ موروی کے قریب کامیاب کاروا?ئی کرکے تین مطلوب ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان صاحب زادہ جتوئی مکھنو جتوئی اور ڈینگلو جتوئی کے قبضے سے 04 بھینسیں ایک گائے ایک سینگل بیرل 12 بور بندوق ایک 12 بور دیسی پستول ایک 30 بور پسٹل سات کارتوس ہانچ عدد راونڈ برآمد کرکے ملزمان کیخلاف سندھ آرمس ایکٹ کے تحت 03 مقدمات درج کرلیے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes