ہمارے خاندان نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کر کے عوام کے دل جیتے ہیں عالم داد لالیکا

Published on February 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 371)      No Comments
\"3\"
ہارون آباد(یواین پی)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات میاں عالم داد لالیکانے میڈیا کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے خاندان نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کر کے عوام کے دل جیتے ہیں ہماری قیادت کا مقصد عوام کے مسائل حل کرنا ہے ہماے قائدین میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف آخری سانس تک عوامی خدمت کا سفر پورے عزم وہمت سے جاری رکھیں گے لالیکا ہاؤس میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت گلی کوچوں میں ہنگامی اقدامات کر کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کر رہی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام دوست پالیسیاں مرتب کر رکھی ہیں میاں برادران جنوبی پنجاب خصوصا ضلع بہاولنگر کو ماڈل ضلع بنانے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بہت جلد بہاولنگر اور ہارون آباد میگا پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے اس موقع پر ملک قمر اعوان ،ملک افضل غوری ،ملک محمد امجد غوری ،امداد غوری ،فیصل گورایہ ،ملک شاہد محمود ،ملک عقیل احمد کالی اور یاسر چوہدری بھی موجود تھے ۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy