لاہور: (یواین پی) احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ اقبال سکینڈل کیس اور رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے اپوزیشن لیڈر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ جج نجم الحسن نے ریمارکس دیے کہ شہباز شریف بغیر اجازت بیرون ملک کیسے چلے گئے؟تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے آشیانہ اقبال کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے بتایا کہ شہباز شریف علاج کے غرض سے بیرون ملک گیے ہیں، لہذا عدالت ان کی حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرے۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے استفسار کیا کہ بغیر اجازت شہباز شریف بیرون ملک کیسے جا سکتے ہیں؟ جس پر وکیل امجد پرویز نے شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں پیش کیں اور استدعا کی کہ صرف 8 مئی تک حاضری سے استشنیٰ دی جائے۔