موسیقی کی دنیا میں کچھ ایسے لوگ شامل ہو چکے ہیں جنہیں موسیقی کی الف ب کا بھی پتا نہیں ہے
لاہور(یواین پی) کسی بھی گیت کی مقبولیت کے پیچھے اچھی شاعری ،پرسوز آواز اور موسیقار کی مدھر دھنوں کا ہونا ضروری ہے اگر ان میں سے کوئی ایک چیز بھی غیر معیاری ہوگی تب شائقین موسیقی اس گیت کو پسند نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار معروف شاعر اسحاق ڈار نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ آج کی موسیقی کو سنتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے کیونکہ موسیقی کی دنیا میں کچھ ایسے لوگ شامل ہو چکے ہیں جنہیں موسیقی کی الف ب کا بھی پتا نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر سنگرز کے گیت فلاپ ہو جاتے ہیں اچھی شاعری اور بہترین میوزیشن کے ساتھ سنگر کی اچھی آواز گیت کو چار چاند لگا دیتی ہے