پولیس کی کاروائی سے ڈکیٹ گرفتار ہوئے ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد

Published on April 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 547)      No Comments

ٹھٹھہ، (رپورٹ حمید چنڈ) ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھار کے دفتر میں آج پریس کانفرنس کئے گئے پریس کانفرنس کے دوراں ایس ایس پی ٹھٹھہ نے صحافیون سے کہا کے گزستہ چند دن قبل چھتو چنڈ کے قریب رائس ریسرچ اکائونڈنٹ لیاقت میمن کے گھر میں ڈاکو 13 مارچ کو رات کے اندھیرے میں گھس کر اسلے کے زور پہ 3لاکھ 75 ھزار روپیہ اور سونا زیور اور 5 موبائیل فون لیکر فرارہوگئے تھے، ایس ایس پی ٹھٹھہ نے مزید کہا کے پولیس کے بھترین کارکردگی کے بعد ان ڈکیت کو گرفتار کیا گیا ھے جوابدارون کو پکڑنے کے لئے سی آئی ای انسپیکٹر رحیم کوسو سب انسپیکٹر طارق کیھڑو کے سربراھی میں. اسپیشل ٹیم بناکر بڑی کوششون کے بعد ایک جوابدار غلام رسول عرف لالو ولد محمد خان سولنگی، جو کوٹری کا رہائشی ہے ایک ٹی ٹی پسٹل کے ساتھہ گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈکیتی والے رقم اور سونا برآمدکر لیا گیاھےجبکہ دو جوابدار خالد آرائین اور لوٹو مھر، فرار ہوگئے جبکہ لوٹا ہوا سامان واپس ملنے پر لیاقت میمں نے ایس ایس ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھارکا شکرانا ادا کرکے سندھ کے ٹقافی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا:

اسلام ہم سب کو برابری کا سبق دیتا ہے خالد چاچڑ

ٹھٹھہ، (رپورٹ حمید چنڈ)صوبائی سیکرٹری برائے خصوصی تعلیم خالد چاچڑ نے کہا ہے کہ معذوروں کو معاشرے میں ہر گز کم نہیں سمجھنا جاہیے کیونکہ اسلام ہم سب کو برابری کا سبق دیتا ہے جبکہ خصوصی بچے بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان کا تعلیم پر اتنا ہی حق ہے جتنا کہ نارمل بچوں کا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے صوبہ بھر میں معذور لوگوں کیلئے اسپیشل شناختی کارڈ جاری کرواکر انہیں مختلف اداروں اور انڈسٹریز میں پانچ فیصد کوٹہ کے تحت ملازمتیں دلانے کیلئے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ معاشرے میں ان کی حوصلہ افزائی سمیت انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے طلبہ کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان اور پوزیشن ہولڈر خصوصی طلبہ اور طالبات میں سرٹیفکیٹ، ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی سیکیرٹری نے کہا کہ معذور افراد کیلئے قانون میں ترمیم کے متعلق ہوم ڈپارٹمنٹ سے بات چیت چل رہی ہے تاکہ انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذور بچوں کے علاج و معالج کیلئے بھی کوشاں ہیں تاکہ انہیں بہتر علاج فراہم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں قائم 50 خصوصی سینٹرز میں 3300 سے زائد خصوصی بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ سندھ کے مختلف شہروں میں اس قسم کے مزید سینٹرز قائم کئے جائیں گے اور ہماری کوشش ہے کہ سندھ میں کوئی بھی خصوصی بچہ تعلیم کے زیور سے محروم نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ ایسے بچوں کو سینٹرز میں ضرور داخل کرواکر ان کا مستقبل سنواریں تاکہ وہ دیگر بچوں کی طرح اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے فلاحی و سماجی رہنماؤں باالخصوص میڈیا کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ اس کام میں ہمارا دست بازوں بن کر تعلیم کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے گورئمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر ٹھٹھہ کے پرنسپل ندیم ابراہیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری سندھ میں ایسے لوگوں کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد ریاض احمد کوریجو نے کہا کہ اس سینٹر کی کارکردگی دیکھ کر بہت خوشی ہوگی اور سینٹر کے اساتذہ و طلبہ کی محنت قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ کا سینٹر سندھ بھر میں ایک رول ماڈل ہے۔ اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر کراچی امین میمن، ٹیچر اکیڈمی کوٹری کے جامن داس، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مختیار احمد سولنگی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر رفیق احمد سولنگی، صدر پریس کلب ٹھٹھہ ڈاکٹر شاہد صدیقی کے علاوہ معززین، متعلقہ افسران، سماجی ورکرز، اساتذہ و عملہ اور خصوصی طلبہ کے والدین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ قبل ازیں خصوصی بچوں کی جانب سے اشاروں کے ذریعے قومی ترانہ، ملی نغمہ اور مختلف ٹیبلوز پیش کرکے خوب داد حاصل کی گئی۔ اس موقع پر سینٹر کے پرنسپل ندیم ابراہیم نے صوبائی سیکریٹری کو شیلڈ پیش کی۔ قبل ازیں صوبائی سیکریٹری نے سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورا بھی کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme