انہیں دوبارہ پنجاب حکومت میں شامل کیا جائے تاکہ فنکاروں کی آواز اور مسائل سنیں جائیں
لاہور (یواین پی)فنکار نے ہمیشہ اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لئے اپنے آپ کو وقف کیا ہوتا ہے وہ جہاں بھی پرفارم کرے گا اپنے ملک کے نام کو اجاگر کرے گا لیکن ہمارے ہاں حکومتی سطح پہ فنکار کو کسمپرسی کے حالات میں بے یارومددگار چھوڑ دیا جاتا ہے سابق صوبائی وزیر ثقافت فیض الحسن چوہان نے فنکار برادری کے لئے بہت کام کیا ان کی وزرات کے دوران فنکاروں کی آواز ایوان بالا تک پہنچی ان خیالات کا اظہار معروف اداکار افتخار ٹھاکر اور چوہدری ذوالفقار علی نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہاہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ انہیں دوبارہ پنجاب حکومت میں شامل کیا جائے تاکہ فنکاروں کی آواز اور مسائل سنیں جائیں