شیخوپورہ: (یواین پی) شیخوپورہ میں شیر پاکستان دنگل عثمان مجید عرف بلو پہلوان نے جیت لیا۔کمپنی باغ میں ہونے والے میچ میں شیخوپورہ کے عثمان مجید نے بہاولپور کےاعظم لڈکا کو چت کیا۔میچ جیتنے کے بعد فاتح پہلوان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ پر فتح کا بھرپور جشن منایا۔ کمپنی باغ میں ہونے والے میچ میں ریسلرز کے دائو پیچ، طاقت اور مہارت دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے۔ میچ کے دوران شائقین کا جذبہ دیدنی تھا۔