بچوں کو 5 وقت کا نمازی بنانے کیلئے مساجد نے انتہائی شاندار سکیم متعارف کرادی

Published on April 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 627)      No Comments

خانیوال(یواین پی) رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور لوگ اس کی بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں ، ایسے میں مختلف شہروں کی مساجد نے بچوں کو 5 وقت کا نمازی بنانے کیلئے انعامی سکیمیں متعارف کرائی ہیں۔احاطہ مول چند اچھرہ لاہور کی جامع مسجد قطب کی جانب سے نمازی بچوں کیلئے تین سائیکلوں کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے اشتہار کے مطابق 13 اپریل سے بچوں میں مقابلے کا انعقاد ہوچکا ہے جو 23 مئی تک جاری رہے گا، اس دوران بچوں کو 40 روز تک فجر کی نماز تکبیر اولیٰ کے ساتھ ادا کرنا ہوگی اور جو بچے اس ٹاسک کو پورا کریں گے ان میں 25 مئی کو تین سائیکلیں اور دیگر انعامات بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کیے جائیں گے۔

بچوں میں نماز کا شوق پیدا کرنے کیلئے ایک اشتہار جامعہ عناتیہ پرانی سبزی منڈی خانیوال کی جانب سے بھی جاری کیا گیا ہے ۔ جامعہ عناتیہ کی جانب سے ’ میں ہوں نمازی‘ کے نام سے 7 سے 15 سال کے بچوں میں پورا رمضان فجر کی نماز باجماعت ادا کرنے کا مقابلہ منعقد کرایا جائے گا اورجو بچے اس میں کامیاب رہیں گے انہیں ایک عدد سائیکل انعام میں دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes