شاعرہ ادیبہ کالم نگار ڈاکٹر شہناز مزمل کی ریاض میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز سے ملاقات

Published on April 27, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 527)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان کی معروف شاعرہ ادیبہ کالم نگار مادر دبستان،لاہور چیئر پرسن ادب سرائے انٹرنیشنل ڈاکٹر شہناز مزمل کی ریاض سعودی عرب سفارتخانے میں پاکستانی سفیرراجہ علی اعجاز سے ملاقات ،عالمی سطح پر ادب سرائے انٹرنیشنل کی ادبی خدمات کے بارے میں تبادلہ خیال ہوافروغ اردو ادب پر تفصیلی گفتگو ہوئی ادب سرائے انٹرنیشنل کی روایت ہے کہ فروغ ادب کے سلسلے میں میڈلز سرٹیفکیٹس شہناز مزمل ادبی ایوارڈز تقسیم کیے جاتے ہیں۔الحمدللہ راجہ علی اعجاز بھی فروغ اردو ادب میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور شاعروں ادیبوں صحافیوں کی پزیرائی فرماتے ہیں ڈاکٹر شہناز مزمل نے انہیں ادب سرائے انٹرنیشنل کی جانب سے میڈل سرٹیفیکیٹ اور پورٹ فولیو کے ساتھ اس سال شائع ہونے والی اپنی چار کتب نور،فرقان،کلیات، غزل منتہائے عشق کلیات نظمیات ندائے عشق،عشق مزمل کا تحفہ پیش کیانور فرقان ادبی دنیا میں ان پر رب کی خاص عطا ہے اور انہیں ممتاز کرتاہے کہ ڈاکٹر شہناز مزمل دنیا کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے نور فرقان میں مکمل قرآن پاک کا منظوم مفہوم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے راجہ علی اعجاز سفیرپاکستان نے آپ کی صلاحیتوں کو بے حد سراہا اور پاکستانی خواتین کی ادبی دنیا میں بلند اور نمایاں مقام رکھنے پر پوری کمیونٹی کی طرف سے خراج۔ تحسین پیش کیانادر کتب پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آ پ پاکستان کا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy