جدہ میں پاکستان تحریک انصاف کا یوم تاسیس جوش و جذبہ سے منایا گیا

Published on April 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments


جدہ (زکیر احمد بھٹی) تقریب کی نظامت سابق جنرل سیکرٹری جدہ سٹی عجب خان دیشانی نے کی ، انہوں نے مفتی عزیر بھٹہ سابق سیکریٹری اطلاعات مکہ سٹی کو تلاوتِ قرآن پاک کے لئیے مدعو کیا جنہوں نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ اس کے بعد اصغر خان دیشانی نے نعت رسول مقبول پیش کی، اس کے بعد پی ٹی آئی جدہ کے بانی کارکنان میں سے ایک عدنان فاروقی نے استقبالیہ پیش کیااور تمام حاضرین محفل کا شکریہ ادا کیا اور یوم تاسیس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اس کے بعد جناب شہباز اختر بھٹی(سابق نائب صدر جدہ سٹی)، مفتی عزیر بھٹہ (سابق سیکریٹری اطلاعات مکہ سٹی) ، جناب افضل عباس (سابق صدر مدینہ سٹی ) انجم اقبال وڑائچ (سابق سیکریٹری جنرل – ویسٹرن ریجن) ثریا جبیں (سابق نائب صدر ویمن ونگ) ، حافظ صداقت (سینیئر رہنما) نے تقاریر کیں اور یوم تاسیس کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔یوم تاسیس کی ہی مناسبت سے سابق چیف آرگنائزر پی ٹی آئی مڈل ایسٹ ذوالقرنین علی خان، جو اس وقت یوٹیلیٹی سٹورز کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، کا ویڈیو پیغام حاضرین کو دکھایا گیا اور انکی پی ٹی آئی کے ورکرز کو زیادہ سپورٹ کرنے کی اپیل کی۔ اس کے بعد جدہ کے ایک نوجوان گلوکار عبدالحسیب نے گٹار پر اے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار ، گا کر ایک یوم تاسیس کا مزہ دو بالاکر دیا ۔پروگرام کے آخری مرحلہ میں سابق سیکریٹری اطلاعات ویسٹرن ریجن زاہد محمود اعوان نے یوم تاسیس کے حوالہ سے تیار کی گئی پرسنٹیشن پیش کی۔سب سے آخر میں ڈپٹی چیف آرگنائزر جناب ظفر علی خان نے اختتامی کلمات ادا کیئے اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا،اس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا اور کیک کاٹا گیا۔اس تقریب میں اشفاق واحد، عمران خان ، سابق صدر مکہ سٹی سید خاقان، ارسلان سنی، سابق صدر ویسٹرن ریجن سلطان عبدالباسط، چوہدری ناصر حسین، انصر مغل ، تنویر احمد ، شعیب آفریدی ، امین فیض ، شیر محمد ، پرویز خان سالار زئی( سابق جنرل سیکرٹری باجوڑ ونگ) ، ممتاز خان سالارزئی ( سابق صدر – باجوڑ ونگ) نے خصوصی طور پر شرکت کی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy