نشان حیدر پانے والے میجر شبیر شریف شہید کا آج 76 واں یوم ولادت

Published on April 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

لاہور: (یواین پی) میجر شبیر شریف شہید کا 76 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے، میجر شبیر شریف واحد فوجی افسر تھے جنہیں نشان حیدر اور ستارہ جرات ملے، قوم کے عظیم سپوت نے 1971 کی جنگ میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر جام شہادت نوش کیا۔1971 کی پاک بھارت جنگ میں جرات و بہادری کی عظیم مثال قائم کرنے والے میجر شبیرشہید کا 76 واں یوم ولادت آج ہے۔ میجر شبیر شریف شہید 28 اپریل 1943 کو ضلع گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پید اہوئے، پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول میں تربیت حاصل کرنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔وطن کی مٹی گواہ ہے کہ قوم کے سپوت 28 سالہ میجر شبیر شریف نے 1971 کی جنگ میں بہادری کی وہ داستان رقم کی جس نے دشمن پر لرزہ طاری کر دیا۔میجر شبیر شریف شہید واحد فوجی افسر تھے جنہیں نشان حیدر اور ستارہ جرات ملے جبکہ دوران تربیت اعزازی شمشیر بھی دی گئی۔ ان کا تعلق اس خاندان سے ہے جسے دو نشان حیدر ملے، انکے ماموں میجر عزیز بھٹی شہید بھی نشان حیدر کے حق دار ٹھہرے۔ میجر شبیر شریف کے خاندان کو یہ بھی اعزازحاصل رہا کہ سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا تعلق بھی اسی خاندان سے ہے۔

Readers Comments (0)