عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے بھر پور کام جاری ہے: گورنر پنجاب

Published on April 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 196)      No Comments


لاہور: (یواین پی)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان کے لوگوں کو صاف پانی فراہم کریں گے جس کے لئے بھرپور کام جاری ہے۔ملتان میں یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آب پاک اتھارٹی کے لیے 50 این جی اوز سے مل کر 50 لاکھ افراد کو صاف پانی فراہم کریں گے جبکہ اس میں مخیر حضرات بھی بھرپور مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں اربوں روپے سے واٹر فلٹر پلانٹ لگائے گئے لیکن مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث یہ فلٹر ناکارہ ہوگئے ہیں تاہم کمشنروں کی ذمہ داری لگائی ہے کہ وہ پانی سے متعلقہ تمام کی سکیمیوں کے اعدادوشمار اکٹھے کریں تاکہ ان پر کام کر کے عوام کو پینے کا صاف پانی میسر کیا جائے۔گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ موبائل فلٹریشن پلانٹ کا بھی تجربہ کیا جا رہا ہے تاکہ ایسے علاقے جہاں پر زیر زمین پانی کی سطح نیچے ہے وہاں پر صاف پانی مہیا کیا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes