بھارتی عام انتخابات کے چوتھے مرحلے کیلئے ووٹنگ کل ہو گی

Published on April 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

 


نئی دہلی: (یواین پی) بھارت میں لوک سبھا کے چوتھے مرحلے کے لیے ووٹنگ کل ہو گی، ورانسی میں پچاس کسانوں کا گروپ وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑنے میدان میں آ گیا۔بھارت میں عام انتخابات کا چوتھا مرحلہ کل ہے، لوک سبھا کی اکہتر نشستوں کےلیے نو ریاستوں میں ووٹنگ ہو گی۔ بہار، جموں کشمیر، جھاڑکنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڑیسہ، راجستھان، اترپردیش، مغربی بنگال میں لوگ حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ورانسی میں کسان نریندر مودی کے خلاف میدان میں آگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ میں پچاس کسانوں کا گروپ آزادانہ طور پر وزیراعظم مودی سے مقابلہ کرے گا۔وزیراعظم مودی کانگریس کے اجے رائے اور سماج وادی پارٹی کے شالنی یادیو سے بھی مقابلہ ہے۔ ورانسی میں انتخابات کے ساتویں مرحلے میں انیس مئی کو ووٹنگ ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy