بیجنگ (یواین پی)وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی بڑی خواہش پوری ہو گئی، پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے ایم ایل ون پر دستخط ہو گئے،وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے معاہدے پر دستخط کئے۔پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون معاہدے پر دستخط کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں ریلوے کی تاریخ کا بڑا دن ہے ،منصوبے کے تحت پشاور سے کراچی تک ڈبل ٹریک بنایا جائے گا،انہوںنے کہا کہ نئے ٹریک پر ٹرین کی سپیڈ کم ازکم 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو گی ،شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 13 سال پہلے میں نے ہی اس منصوبے کی فزیبلٹی پر دستخط کئے تھے۔