شہنشاہ ظرافت منور ظریف کو بچھڑے 43 برس بیت گئے

Published on April 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 438)      No Comments

لاہور (یواین پی ) شہنشاہ ظرافت کا خطاب پانے والے اداکار منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے 43 برس بیت گئے۔ اپنی اداکاری سے ہر چہرے پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے منور ظریف مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

شہنشاہ ظرافت اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ کا خطاب پانے والے منور ظریف پچیس دسمبر انیس سو چالیس کو پیدا ہوئے۔ فلم بنارسی ٹھگ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے کامیڈی ہیرو منور ظریف کی فنی زندگی کا سفر سولہ برسوں پر محیط رہا۔ منور ظریف نے اپنے فنی کرئیر کے دوران جیرا بلیڈ، ہیر رانجھا، موج میلہ، نوکر ووہٹی دا، منجی کتھے ڈھانواں، نمک حرام، بندے دا پتر، دامن اور چنگاری سمیت تین سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

منور ظریف فلموں میں جس روپ میں بھی آئے مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئے۔ لیجنڈ کامیڈین رنگیلا کے ساتھ انکی جوڑی سُپر ہٹ رہی۔ انیس سو ساٹھ اور ستر کی دہائی میں منور ظریف اور رنگیلا کی جوڑی کو کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔

منور ظریف نے انیس سو اکہتر میں فلم عشق دیوانہ میں پہلی مرتبہ خصوصی نگار ایوارڈ حاصل کیا۔ اپنی کامیڈی کے ذریعے پرستاروں کے دلوں پر راج کرنے والے مزاحیہ اداکار منور ظریف انتیس اپریل انیس سو چھہتر کو خالق حقیقی سے جاملے مگر اپنی اداکاری کے باعث مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog