پاکستان تحریک انصاف کےیوم تاسیس کے موقع پر مکہ مکرمہ کے وفد کی خصوصی شرکت

Published on April 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب نے جدہ میں یوم تاسیس (مڈل ایسٹ) پر جوش جذبہ سے منایاجس میں مکہ مکرمہ سے تحریک کے سابق عہدیداران اور کارکنان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور تحریک کے منشور پر مکمل طور پر اعتماد کا یقین دلایا انھوں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی تائید کا مکمل طور پر یقین دلایا اور ملک کو ترقی دینے کا مشن جو انھوں نے شروع کیا ہوا ہے اس کی کامیابی کے لئے اجتماعی دعاء کی – اس موقع پر مکہ مکرمہ ہی گروپ کے گلوکار عبدالحسیب نے گٹار پر ؛ اے جذبہ جنوں تو ہمت نا ہار ؛ گا کر یوم تاسیس کا مزہ دوبالاکر دیا ۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں سابق سیکرٹری مکہ مکرمہ سید خاقان، سابق سیکرٹری اطلاعات مفتی محمد عزیر ، ارسلان سنی، سیدوسیم واجد، اختر علی رانا ، غلام دستگیر اور طائف سے ڈاکٹر محمد زماں اور سینئر رہنما حافظ صداقت شریک ہوئے- واضح رہے کہ تحریک انصاف جدہ کے منتظمین اور مکہ مکرمہ کے وفد کی خواھش پر معروف صحافی ، کشمیر کمیٹی جدہ کے کوآرڈینیِر اور احباب مکہ پاکستانی گروپ کے ایڈمن محمدعامل عثمانی نے آبزرور کے طور پر مکہ مکرمہ تحریک انصاف کے وفد کے ہمراہ شرکت کی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题