عالمی یوم مزدور، آج یکم مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی

Published on May 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 274)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) آج یکم مئی کو عالمی یوم مزدور کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جس کے باعث تمام سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔اس روز کی مناسبت سے مزدور تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں خصوصی ریلیوں، واکس، سیمینارز، کانفرنسز اور مذاکروں، مباحثوں کا انعقاد کیا جائیگا۔یوم مزدور کے سلسلے میں یکم مئی کو سٹیٹ بینک، بینکنگ سروسز آف پاکستان، تمام شیڈولڈ بینکوں اور مالیاتی اداروں کے علاوہ سٹاک ایکسچینج مارکیٹس اور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری بند رہیں گے۔سٹیٹ بینک کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوم مزدور کی تعطیل کے باعث یکم مئی کو کسی قسم کا لین دین نہیں ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes