محنت کش خواتین کے حقوق کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے ’احساس مزدور پروگرام‘ کا آغاز کر رہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

Published on May 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 225)      No Comments

سیالکوٹ(یواین پی) غربت کی چکی میں پسی ہوئی غریب محنت کش خواتین پر روا ظلم و ستم اور ان کے ہونے والے معاشی استحصال کو ختم کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان آج گھریلو سطح پر اور انڈسٹری میں کام کرنے والے محنت کش خواتین کے حقوق کی بالادستی عملی طور پر یقینی بنانے کے لیے احساس مزدور پروگرام کا آغاز کر رہے ہیں، جس سے مزدور خواتین کے بہت زیادہ معاشی مسائل حل ہو جائیں گے۔ موضع کوبے چک میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں خواتین کے سوشل سکیورٹی ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ ایک مزدور کی حیثیت سے حاصل ہونے والے حقوق اور بلا سود قرض اور بہت کچھ عملی طور پر فراہم کرنے والی ہے۔ انہوں نے مزید کہا خواتین زندگی کے تمام شعبہ جات بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں اور ذمہ دار کردار کی مالک ہیں اور اگر خواتین کے کردار کا انکار کیا جائے تو مگر کچھ نہیں بچتا بلکہ اسلام بچانے کی خاطر کربلا کے بعد خواتین کا کردار شروع ہوجاتا ہے ، آج ہمارے پاس جو دین اسلام ہے یہ کربلا کی پاک عورتوں کی طفیل ہے۔مشیراطلاعات نے مزید کہا کہ عورت صنف نازک ہے لیکن جتنا بوجھ یہ اٹھاتی ہے اور جتنی قربانیاں یہ دیتی ہے ان کو بیان کرنا کسی کے بس کا روگ نہیں،پاکستان تحریک انصاف خواتین کو وہ تمام حقوق فراہم کرے گی جو حواتین اللہ اور ان کے رسول ﷺنے دیے ہیں، مشرق کی عورتوں کو حاصل شدہ کوکا مغرب کی عورت 1 ہزار سال بعد بھی تصور کر کر سکے گی ، پاکستان خواتین کو ان کے حقوق دے کر ترقی کی شاہراہ پر چلائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog