اسلام آباد (یواین پی)اسد عمر کے استعفیٰ کے بعد اقتصادی رابطہ کمیٹی کا پہلا اجلاس (آج) جمعرات دو مئی کو ہوگا،اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کریں گے،ای سی سی اجلاس میں 18نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسٹیل ملز کی بحالی کے متعلق پلان پیش کیا جائےگا ،اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوائزری کنسورشیم کے تقرر کی سمری پیش کی جائے گی،پنجاب رینجرز کے لیے ضمنی گرانٹس کی سمری پیش کی جائے گی،وزارت داخلہ کے لیے 3 کروڑ 72 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز مختص کرنے کا معاملہ زیر غور آئے گا،ایکسپلوزوز ڈیپارٹمنٹ کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی،نیشنل سیونگز آرگنائزیشن کے لیے 54 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی،ای او بی آئی کے رواں مالی سال کی نظرثانی شدہ بجٹ تجاویز پیش کی جائیں گی۔ ایجنڈے کے مطابق ای او بی آئی کے گزشتہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پیش کی جائیں گی،جنوبی وزیرستان خاصہ دار فورس کے لیے تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل،ملک میں ایک ہزار انڈسٹریل اسٹچنگ یونٹس کے لیے ضمنی گرانٹس کا معاملہ زیر غور آئے گا،تھل ایسٹ، بھمبرا، تھل ویسٹ فیلڈز سے ایس ایس جی سی کو گیس فراہمی کی سمری پیش کی جائےگی