اے سی سی انڈر19ایشیاءکپ: کویت، سعودی عرب کوہرا کرفائنل میں پہنچ گیا۔

Published on May 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 509)      No Comments

جدہ ( جدہ احمد بھٹی) دبئی کے شارجہ انٹرنیشنل اسٹیدیم میں کھیلے جانے والےاے سی سی انڈر 19ویسڑن ریجن ایشیا کپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں کویت نے سعودی عرب کو 103رنز سے شکست دیکرفائنل میں پنہچنے کا اعزاز حاصل کرلیا جہاں جمعہ اس کا مقابلہ یوای اے سے ہوگا۔ سعودی کرکٹ کے سی ای او ندیم ندوی نے میڈیا کو بتایا کہ کویت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے اوپنر کمار نے 9 چوکوں کی مدد سے 113 گیندوں پرسینچری اسکور کی ۔انھوں نے 108رنز بنائے اور نومان صادق 56 رنز کے ساتھ ملکر پہلی وکٹ کی شراکت میں 99 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ جواب میں سعودی انڈر 19تمام وکٹوں کے نقصان 151رنز اسکور کرسکی۔ وصی نے مزاحمت کرتے ہوئے 41رنز بنائے۔ حمود ، فائز اور صادق نے2،2وکٹیں حاصل کیئں۔قبل ازیں سعودی انڈر19کرکٹ ٹیم نے بحرین کو 127رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کوالیفائی کیا تھا۔ سعودی کرکٹ کے سی ای او ندیم ندوی نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات (یوای اے) شارجہ کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اورمقررہ 50اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 193رنز بنائے۔ جواب میں بحرین کی پوری ٹیم 32.2 اوورز میں صرف 66 رنز پر ڈھیر ہوگئ۔ احمد اور فرحان نے 3،3 اور وصی نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اے سی سی انڈر 19 ایشیاء کپ کوالٹیفائر میں کل 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے. گروپ اے: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ایران، بحرین اور گروپ بی میں: عمان، کویت، قطر اورمالدیپ شامل تھیں۔ لیگ میچوں میں ہر گروپ کی دوسرفہرست ٹیموں نے سیمی فائنل کوالیفائی کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes