جہانیاں(یو این پی)چوہدری خالد جاوید آرائیں ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف پی پی210 جہانیاںکی دعوت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی اور صوبائی وزیر توانائی 5مئی بروز اتوار کو جہانیاں کا دورہ کریں گے تفصیل کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور صوبائی وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک،سید حسین شاہ جہانیاں گردیزی صوبائی وزیر ڈویلپمنٹ پنجاب،مخدوم زین قریشی، پیر ظہور حسین قریشی ایم این اے میاں چنوں ،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ ملتان محترمہ قربان فاطمہ 5مئی اتوار کو جہانیاں کا دورہ کریں گے وہ علاقہ کی مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ شام6بجے چک138دس آر قدیم میں وزیر خارجہ شاہ محمود قر یشی ،چوہدری خالد جاوید آرائیںجلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے