شہباز شریف کے لندن قیام میں توسیع، عید برطانیہ میں ہی منانے کا امکان

Published on May 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

لندن(یواین پی) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قانونی اور طبی وجوہات کی بنا پر لندن میں قیام میں توسیع کر دی ہے۔ قانونی ٹیم نے نیب میں منی لانڈرنگ قوانین کے حوالے سے چلنے والی انکوائریز کے تفصیلی الزامات سامنے نہ آنے تک بیرون ملک قیام کا مشورہ دیا ہے۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیًٰ پنجاب شہباز شریف آٹھ مئی کو لندن میں ایک اور میڈیکل چیک اپ کروائیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ عید لندن میں ہی منا سکتے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سلمان شہباز، داماد علی عمران اور حمزہ شہباز کے اہل خانہ پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔دنیا نیوز ذرائع کے مطابق شہباز شریف لندن میں پس پردہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وطن واپسی کے حوالے سے اہم شخصیات سے رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سے مثبت سگنل ملنے کے بعد وہ جلد لندن سے واپس روانہ ہو جائیں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں چھائے نیب کے گہرے بادل ان کی لندن سے لاہور پرواز میں بڑی رکاوٹ ہیں اور اپنی خراب صحت کے پیش نظر وہ شدید گرمی میں نیب کے مہمان نہیں بننا چاہتے اور نیب کی منی لانڈرنگ انکوائریز سے وہ پریشان ہیں۔ذرائع کے مطابق قانونی معاونین ان انکوائریز کا قانونی جواب تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف روزانہ کی بنیاد پر ان سے مشاورت کررہے ہیں۔ قانونی معاونین نے سلمان شہباز اور علی عمران کو بھی وطن واپسی سے روک رکھا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy